بجلی کی پیداوار ، آئی ایم ایف نے پاکستان پر بڑی پابندی لگا دی

اسلام آباد (پی این آئی) آئی ایم ایف نے پاکستان میں بجلی کی پیدوار میں اضافے پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر فل سٹاپ لگا دیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے آئندہ برس 2025 تک بجلی کی پیداوار میں اضافے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، حکومتی ویژن کے تحت بجلی کی پیداوار 50 ہزار میگا واٹ تک بڑھانی تھی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی پیداوار بڑھانے کے بجائے مالی نقصانات کم کرنے پر توجہ دی جائے، بجلی کی صلاحیت تو پہلے بھی زیادہ ہے تاہم ترسیلی نظام بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ توانائی سیکٹر کے مالی نقصانات اور رسک کو کم کرنے کے اقدامات ہونے چاہئیں، بجلی نرخوں کے حوالے سے فیصلے بھی بروقت کئے جائیں، بجلی کی لاگت میں کمی کو یقینی بنانے کیلئے اصلاحات لائی جائیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر ضروری پیداوار بڑھانے کے اقدامات سے گریز کیا جائے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی ہے ۔ پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار3.5فیصد رہنے کی توقع ہے، حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 3.6فیصد مقرر کیا ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 2 فیصد رہی، عالمی معیشت اس سال 3.3فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close