اسلام آباد(پی این آئی)صنم جاوید کو اسلام آباد میں کہاں منتقل کر دیا گیا؟ تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید کو اسلام آباد میں خیبر پختون خوا ہاؤس منتقل کر دیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی کی ہدایت پر صنم جاوید کو کے پی ہاؤس منتقل کیا گیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ کے پی کے ترجمان یار محمد نیازی نے بتایا ہے کہ صنم جاوید کے ہمراہ ان کی فیملی بھی ہے،
وہ اہلِ خانہ کے ہمراہ کے پی ہاؤس میں مقیم رہیں گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی صنم جاوید کے والد اور شوہر کے ساتھ رابطے میں تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا تھا۔عدالت عالیہ نے گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کے ساتھ صنم جاوید کے خلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں