پاکستان تحریک انصاف کے کتنے اراکین نے بیان حلفی جمع نہیں کروائے ؟ وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کی پارٹی وابستگی کےحلف نامے جمع کرانے کا معاملہ ، اب تک 3 ارکان قومی اسمبلی بیرون ملک ہونے پر بیان حلفی پارٹی کوجمع نہیں کرا سکے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے41میں سے37ارکان نےپی ٹی آئی کوپارٹی وابستگی کےحلف نامےجمع کرا دیے ،فہیم خان کی سربراہی میں سندھ اسمبلی 9 ارکان نے پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع کرا دیئے ۔ پنجاب اسمبلی کے 100 سے زائد ارکان کے پی ٹی آئی سے وابستگی کے سرٹیفکیٹ جمع کروائے گئے ، کے پی اسمبلی سے بھی متعدد ارکان نے پارٹی سے وابستگی کے سرٹیفیکیٹ جمع کرا دیئے۔ ارکان بیان حلفی پارٹی کے پاس جمع کرارہےہیں، بعد میں الیکشن کمیشن جمع ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close