پی ٹی آئی کا حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کا حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان…رہنما پاکستان تحریکِ انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ اب تو مخصوص نشستیں مل گئی ہیں، تحریکِ عدم اعتماد لانے پرمشاورت کریں گے، حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لائیں گے، کھل کر ان کا مقابلہ کریں گے۔پاکستان تحریکِ انصاف پر پابندی کے فیصلے پر اسد قیصر نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو جوکرنا ہے کرے،

اُنہوں نے ہمارے خلاف کونسا حربہ استعمال نہیں کیا۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ یہ شکست کھا چکے، ذہنی طور پر شکست خوردہ ہیں، شہباز شریف جو کچھ کر رہے ہیں، خواتین کو گرفتار کرنا زیادتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ صنم جاوید کی گرفتاری کا معاملہ ہمارے سامنے ہے، ہم مقابلہ کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close