اسلام آباد ہائیکورٹ کا صنم جاوید سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کا صنم جاوید سے متعلق اہم فیصلہ۔۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو اسلام آباد کی حدود سے باہر لے جانے سے روک دیا،عدالت نے آئی جی اسلام آباد ،ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کر لیا،آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کو ساڑھے 5بجے ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا، عدالت نے کہاکہ ساڑھے 5 بجے صنم جاوید کو پیش کریں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ صنم جاوید کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صنم جاوید کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے ،صنم جاوید کو غیر قانونی حراست سے فوری رہا کرنے کا حکم دیا جائے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صنم جاوید کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کی ہدایت کی جائے ،صنم جاوید کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی کو روکا جائے ،درخواست میں صنم جاوید کو حراست میں لئے جانے یا اغوا کے عمل کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں