وفاقی حکومت کا تحریک انصاف سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور(پی این آئی)وفاقی حکومت کا تحریک انصاف سے متعلق اہم فیصلہ ۔۔۔وفاقی حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کا ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا جائے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ  نے پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تحریک انصاف پر پابندی لگانے جارہی ہے ، ملک کے ساتھ بہت کھلواڑ ہو چکا ہے اب کہنا چاہتے ہیں کہ نو مور ، اس ملک کو آگے لے جانا ہے تو پی ٹی آئی اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں ۔

پی ٹی آئی کا کیس سپریم کورٹ کو بھیجا جائے گا، بہت واضح ثبوت موجود ہیں کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے، حکومت پی ٹی آئی پر پابندی کے لئے کیس دائر کرے گی، نظرثانی کا فیصلہ حکومت اوراس کے اتحادیوں کا ہے۔۔سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کی جائے گی ۔ نظرثانی کا فیصلہ حکومت اوراس کے اتحادیوں کا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close