صنم جاوید کواسلام آباد پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صنم جاوید کو اسلام آباد کی عدالت نے ایف آئی اے کے کیس میں ڈسچارج کیا تھا تاہم وفاقی پولیس کی جانب سے انہیں ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئیکی رہنما صنم جاوید کو ایف آئی اے کے مقدمے سے بری کر دیا، ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک عمران نے صنم جاوید کے ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close