فیصل واوڈانے پی ٹی آئی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ 15 روز کے بعد پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بنے گا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی جبکہ عمران خان جیل میں ہی رہیں گے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close