اسلام آباد(پی این آئی) مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے لئے ایک اور آزمائش سامنے آگئی ۔
تحریک انصاف سے اہم سوال کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کی فہرست اور آزاد ارکان کیلئے پارٹی سرٹیفکیٹ کون جمع کروائے گا۔؟۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ تاحال الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے، تاہم الیکشن کمیشن کے سامنے بیرسٹر گوہر کے جاری پارٹی سرٹیفکیٹس کی حیثیت کیا ہوگی۔ کیا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کے جلد فیصلے کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرے گی یا سپریم کورٹ سے؟ ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں