اسلام آباد (پی این آئی)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے پر ردعمل دیدیا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بارے میں فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر حتمی رائے آئینی اور قانونی ماہرین ہی دے سکتے ہیں تاہم جمیعت علمائے اسلام سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے اور اس فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کو کے ساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک نظرثانی اپیل کی کا تعلق ہے جمعیت علماء اسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی، تاہم جمعیت علماء اسلام کے وہ افراد جو اس فیصلے سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں انفرادی طور پر ہم ان کو اپیل کے حق کے استعمال سے نہیں روک سکیں گے،یہ ان کا حق ہوگا لیکن بطور جماعت ہم اپیل نہیں کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں