عمران خان کو جمہوریت کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا گیا

اسلام آباد ( پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء نبیل گبول نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جس عمران خان سے ہدایات لیتی ہے وہ جمہوریت کیلئے بڑا خطرہ ہے،ملک میں غیریقینی ، انتشار کون پید اکررہا ہے، حالات کس نے خراب کئے؟

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جس عمران خان سے ہدایات لیتی ہے وہ جمہوریت کیلئے بڑا خطرہ ہے، اگر پی ٹی آئی قائد جمہوریت کیلئے خطرہ نہیں ہیں تو کیا مخصوص نشستیں خطرہ ہیں؟ ملک میں غیریقینی ، انتشار کون پید اکررہا ہے، حالات کس نے خراب کئے؟عالمی سطح پر سیاست پر کتنا برا اثر پڑ رہا ہے، پی ٹی آئی انتظار کررہی ہے کہ ٹرمپ جیتے گا تو ان کو ریلیف مل جائے گا، پہلے ان کو برا بھلا کہتے تھے آج انہی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

امریکی کانگریس نے جو قرارداد منظور کی اس کو ہماری قومی اسمبلی نے مذمت کی ہے ہم سمجھتے ہیں بیرونی طاقتیں اڈیالہ جیل میں بیٹھے شخص کو استعمال کرنا چاہتی ہیں۔ میں بھی ڈپٹی اسپیکر رہا ہوں، قانون کو تھوڑا بہت سمجھتا ہوں مجھے پتا ہے مخصوص نشستوں کا فیصلہ کیا ہونے جارہا ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ قانونی طور پر سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں مل سکتی ہیں، اس طرح سے تو پی ٹی آئی فارغ ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں