تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون اینکر عائشہ جہانزیب کوبڑی یقین دہانی کرا د ی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے اینکر عائشہ جہانزیب کو مکمل انصاف کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود سے اینکر عائشہ جہانزیب کی دفتر میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ڈاکٹر انوش مسعود نے اینکر کو مکمل انصاف کی یقین دہانی کرادی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ خواتین ریڈ لائن ہیں، تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا، ورکنگ یا گھریلو خواتین کاتحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

ڈاکٹر انوش نے بتایا کہ خاتون کے شوہر ملزم حارث علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مضبوط چالان مرتب کرکےملزم کو سخت سزا دلائی جائے گی۔یاد رہے نجی ٹی وی کی اینکر عائشہ کو شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، واقعے کے بعد اینکر کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا۔مقدمے میں خاتون اینکر نے موقف اپنایا تھا کہ شوہر نے گن پوائنٹ پر تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے نکال دیا بعد ازاں پولیس نے ملزم حارث کو گرفتار کرلیا تھا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون اینکر پر شوہر کے تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کی اور خاتون کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں