سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی ( پی این آئی) پاک فوج نے مشترکہ انٹیلی بیسڈ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر سمیت 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن انتہائی مطلوب دہشتگرد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈرسمیت 3 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔ مارے گئے دہشتگرد کمانڈر کے سر کی قیمت 60 لاکھ مقرر تھی، ہلاک کمانڈر عبدالرحیم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

کیپٹن حسین اور حوالدار شفیق اللہ کی شہادت کا ہلاک کمانڈرذمہ دار تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں مادر وطن کے 4 بہادرسپاہی بھی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں صوابی کا 24سالہ سپاہی محمد ادریس ، کوہاٹ کا 34سالہ سپاہی بادام گل، سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹرتاج میرشاہ اور اے ایس آئی محمد اکرم نے جام شہادت نوش کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں