اسلام آباد(پی این آئی)اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز الٰہی کو دوبارہ طلب کرلیا۔
اینٹی کرپشن پنجاب نے پرویز الٰہی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس میں کہا ہے کہ پرویز الٰہی پرمیڈیا ہاؤسز کو غیرقانونی 2.4 ارب روپے جاری کرنے کا الزام ہے۔نوٹس کے متن کے مطابق پرویزالٰہی کو میڈیا کو اشتہارات کی مد میں رقم سے متعلق انکوائری میں طلب کیاگیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پرویزالٰہی تفتیش کیلئے اینٹی کرپشن لاہورآفس پیش ہوں تاہم پیش نہ ہونے پریکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب پرویزالٰہی نے اینٹی کرپشن کا نوٹس وصول کرلیا اور لیگل ٹیم سے مشاورت جاری ہے۔پرویز الٰہی اینٹی کرپشن کے مخلتف مقدمات میں ضمانت ملنے پر 21 مئی کو جیل سے رہا ہوئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں