لاہور (پی این آئی) صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمے میں بری کر دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی خاتون کارکن کو گوجرانولہ کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے متعدد واقعات میں نامزد ہونے پر زیر حراست تحریک انصاف کی خاتون کارکن صنم جاوید کو بدھ کے روز بڑا عدالتی و قانونی ریلیف مل گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو گوجرانولہ کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔ بدھ کے روز جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے صنم جاوید کی گوجرانوالہ مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر سماعت کی ، صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیئے ۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے صنم جاوید کو گوجرانولہ کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیدیا۔ یاد رہے کہ صنم جاوید نے انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانولہ کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
یہاں واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی مزید مقدمات میں گرفتاری روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں