تیز رفتار مسافر بس دودھ کے ٹینکر سے ٹکرا گئی، ہلاکتیں ہو گئیں

ممبئی(پی این آئی) تیز رفتار مسافر بس دودھ کے ٹینکر سے ٹکرا گئی، ہلاکتیں ہو گئیں، بھارت میں مسافر ٹرین دودھ کے ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر بس اور دودھ کے ٹینکر میں تصادم کا واقعہ لکھنو آگرہ ایکسپریس وے پر پیش آیاڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گورنگ رتی کے مطابق مسافر بس اور ٹینکر کو حادثہ جوجی کوٹ گاؤں کے قریب پیش آیا، تیز رفتار مسافر بس نے دودھ کے ٹینکر کو پیچھے سے ٹکر ماری۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں 18 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لکھنو ایکسپریس وے پر حادثے کا شکار بس بہار سے دارالحکومت نئی دلی جا رہی تھی۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ نے مسافر بس حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے اسپتال انتٖظامیہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں