مون سون بارشوں کا سلسلے کتنے دن جاری رہے گا؟ نئی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آ ج سے 15جولائی تک ملک میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری نئی ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ آج اور کل سندھ اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔اس دوران کراچی اور اندرون سندھ بھی بارش ہو سکتی ہے۔ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 10سے 15جولائی تک بارشیں متوقع ہیں۔پنجاب کے مختلف اضلاع اور اسلام آباد میں 10سے 15جولائی اور جنوبی پنجاب میں 12سے 14جولائی کے دوران موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 11سے 15جولائی کے دوران بارش کاامکان ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 8، 9اور 12جولائی کو مون سون کی برسات ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں