اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت کیس میں اپیلوں پر فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم دیدیا۔
نظرثانی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ججمنٹ پر عملدرآمد کا حکم دے دیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے خاور مانیکا کی درخواست خارج کر دی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت کے دوران جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم اہمیت رکھتا ہے، میں اس کی خلاف ورزی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔واضح رہے کہ 3 جولائی کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت 8 جولائی ملتوی کرتے ہوئے جج افخل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ 12 جولائی تک ہر حال میں فیصلہ سنانا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں