کراچی(پی این آئی)سکول کے بچوں کا ڈرگ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ۔۔۔وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ فوڈ ڈیلیوری کمپنیوں کو نہیں پتہ کہ فوڈ کے ساتھ منشیات کی بھی ڈیلیوری کی جا رہی ہے، کابینہ سے منظوری لے لی ہے کہ اسکولوں میں بچوں کے منشیات کے ٹیسٹ لیں گے، جس بچے کا ڈرگ ٹیسٹ مثبت آئے گا صرف اس کے والدین کو مطلع کیا جائے گا۔کراچی میں وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومتِ سندھ نے ٹیکس کلیکشن کے لیے 130 ارب کا ہدف ایکسائز کو دیا تھا،
ہم نے ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کیا، کچھ لوگ ٹیکس دینا چاہتے ہیں مگر لائنوں میں لگنے سے گھبراتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کے لیے دنیا کی سب سے بڑی رہائشی اسکیم شروع کی، ہم نے 21 لاکھ خاندانوں کو رہائش فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا، نمبر پلیٹ نیلامی کا ہمیں اچھا فیڈ بیک ملا ہے۔وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ہم نیلامی میں نمبر پلیٹ کے نرخ بڑھانے جا رہے ہیں، پہلے یہ پریمیئم نمبر سفارش پر ملتے تھے اور کم قیمت تھی۔انہوں نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے نارکوٹکس ونگ نے 141 کارروائیاں کیں، ان کارروائیوں میں 158 افراد گرفتار، 114 گاڑیاں برآمد کیں۔وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ تمام صوبوں کو مل کر منشیات کے خلاف کارروائیاں کرنا ہوں گی، اے این ایف نے منشیات فروش قربان علی شاہ کو گرفتار کیا،
منشیات کی رقم اس کے ذاتی اکاؤنٹس میں جمع ہوتی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ گرفتار منشیات فروش ضمانت پر ہے اس سے ہم نے کافی شواہد حاصل کیے، گرفتار منشیاتفروش جس سے منشیات لیتا تھا وہ اسلام آباد میں ہے، وفاقی وزارتِ داخلہ کو خط لکھ رہے ہیں کہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ہم نے بینکوں کو خط لکھے، ایک بینک نے تو ہمیں جواب بھی نہیں دیا، ایک شخص باسط خواجہ کو گرفتار کیا جو پوش علاقے میں رہتا ہے، جس شخص کو گرفتار کیا وہ ضمانت پر رہا ہو گیا، ضمانت کیس میں ایکسائز ڈپارٹمنٹ کو نوٹس ہی نہیں ملا۔انہوں نے بتایا کہ اس شخص کا منشیات سپلائر اسلام آباد میں ہے، وہ شخص آج ایک بجے لاہور روانہ ہو گیا اور وہاں پہنچنے والا ہو گا، اس شخص کے قبضے سے 5 فون برآمد ہوئے ہیں۔وزیر ایکسائز سندھ شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ ہر محکمہ اور ہر صوبہ منشیات کے خلاف کارروائیاں کرے، آج سے ڈیجیٹل ڈیٹا بنائیں گے، اس ڈیٹا کی دیگر اداروں سے شیئرنگ بھی ہوگی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں