شیر افضل مروت نے فواد چوہدری کو شرمناک نام رکھ دیا

اسلام آباد(پی این آئی)شیر افضل مروت نے فواد چوہدری کو شرمناک نام رکھ دیا۔۔۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری اس روز پولیس کو دیکھ کر ایسےبھاگ رہے تھے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو۔میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ فواد چوہدری کا حق نہیں بنتا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کریں۔ان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے اس بھاگنے کے عمل نے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سے جھکا دیا تھا، فواد چوہدری کسی کو مشورے نہ دیں۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کتنی ہی فیل ہو، لیکن کم از کم کڑے وقت میں بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی رہی۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت مشکل وقت میں فواد چوہدری کی طرح بھاگی نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close