تختہ بیگ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ

پشاور(پی این آئی)تختہ بیگ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ۔۔۔۔خیبر کی تختہ بیگ پولیس اور فرنٹیئر کور کی مشترکہ پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کے دوران دھماکوں اور فائرنگ کے ردعمل میں پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔ڈی پی او کے مطابق چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے میں فائرنگ سے ایک پولیس اورایک ایف سی اہلکارزخمی ہوئے، دونوں زخمیوں کو ایچ ایم سی پشاورمنتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج شہید ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد فرار ہو گئےواضح رہے کہ پولیس اور فرنٹیئر کور کی مشترکہ چیک پوسٹ تختہ بیگ پوسٹ جمرود بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ پر واقع ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close