پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 56 پیسے فی لیٙٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 277 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close