وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی رہائی کے بعد گرفتاری کی مخالفت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ بات نہیں ہونی چاہیئے کہ عمران خان آج رہا ہوں گے تو کل پکڑ لیں گے، بانی پی ٹی آئی کے کیسز عدالتوں میں ہیں،رہائی بھی عدالتوں سے ہونی ہے، پی ٹی آئی بامعنی مذاکرات نہیں چاہتی، پی ٹی آئی والے پنڈی کو مدد کیلئے آوازیں دے رہے ہیں، کیا یہ سب امریکا میں رائج ہے جہاں سے ان کو مدد آرہی ہے۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے وطن میں جو بھی ہورہا ہو، کسی تیسرے فریق کو حق نہیں کہ وہ دخل اندازی کرے، ہم آج تک امریکی جنگوں میں ساتھ دینے کے نتائج بھگت رہے ہیں، جنرل ضیا ء اور جنرل مشرف نے امریکا کا جنگوں میں ساتھ دیا اس کے نتائج بھی بھگت رہے ہیں، امریکا میں الیکشن کا سال ہے اایوان نمائندگان نے فنڈنگ لینی اور مختلف لابیز کو نوازتے ہیں،کل تک ایبسولوٹلی ناٹ جبکہ آج پی ٹی آئی قرارداد پر جشن منا رہی ہے،جتنا جشن منانا منائیں کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر یہ تیسرے ملک کو اندرونی معاملات میں مداخلت کی دعوت دیتے ہیں پھر ان کی ملک کے ساتھ کیا وفاداری ہے؟کیوں نہ امریکی الیکشن میں غیرملکی مداخلت اوردھاندلی کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کو کہا جائے؟ڈیموکریٹس اور ری پبلکن دونوں ہی نے الیکشن میں غیرملکی مداخلت اور دھاندلی کے الزامات لگائے۔امریکی کانگریس نے بے قاعدگیوں کے دعوؤں کے بعد پاکستان کے الیکشن کی غیرجانبدرانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close