طوفانی بارشیں، الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب بھر میں آج سے یکم جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ ،گوجرانوالا اور نارووال میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لئے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید طوفان اور کہیں ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ سولر پینل کی تنصیب بڑھی ہے، شدید طوفان میں پلیٹوں کی حفاظت کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ سیلابی صورتحال والے اضلاع میں انتظامیہ دریاوں اور نالوں کے راستے کلئیر کرے۔ بارش اور طغیانی میں ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close