اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم کےمشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے، کوئی نیا کیس ادھر ادھر سے تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے قوم کے ساتھ ڈرامہ کیا ہے، انھوں نے لندن میں ملاقات کا پروپیگنڈا کیا، لندن والی بات میں کوئی وزن نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے 10 جماعتوں کو جوڑ کر بانی پی ٹی آئی کی حکومت بنائی، جب اسٹیبلشمنٹ نے ہاتھ اٹھایا تو عدم اعتماد کا معاملہ ہوگیا۔حال ہی میں ن لیگ چھوڑنے والے سابق گورنر سندھ محمد زبیر سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ ’زبیر صاحب خود فارغ ہوگئے، ہم نے ان کو پارٹی سے نہیں نکالا‘۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں