دبئی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے نظرثانی شدہ ویزہ فیس کا اعلان کر دیا۔
نئے فیس سٹرکچر کے تحت 30دن کے سیاحتی ویزے کی درخواست دینے والے پاکستانیوں کو 200درہم (تقریباً15ہزار روپے) اور 60دن کے سیاحتی ویزے کے لیے 300درہم (تقریباً 22ہزار 700روپے) فیس ادا کرنی ہو گی۔متحدہ عرب امارات کی ٹیکسی پالیسیوں کے تحت اس فیس کے ساتھ درخواست دہندگان کو 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) بھی ادا کرنا ہو گا۔ مزید براں جو لوگ متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں اور نیا ویزہ حاصل کرنا چاہتے ہیں یا ویزے میں توسیع کروانا چاہتے ہیں، انہیں اضافی چارجز ادا کرنے ہوں گے جن میں 20درہم (تقریباً ڈیڑھ ہزار روپے) نالج اینڈ انوویشن درہم فیس اور500درہم (تقریباً 38ہزار روپے) ’اِن کنٹری پراسیسنگ فیس‘ شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں