لاہور(پی این آئی)لاہور میں ایل پی جی کی دکانیں بند ہو گئیں۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹر ی بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھرنے کہا ہے کہ لاہور میں ایل پی جی کی 80فیصد دکانیں بندہیں ،کریک ڈاؤن کے ڈر کے ایل پی جی دکانیں بند ہیں،عرفان کھوکھر کاکہناتھا کہ ایل پی جی مافیا بلیک میں گیس فروخت کررہا ہے،لاہور میں ایل پی جی بلیک میں 320روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا مزید کہناتھا کہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 234روپے فی کلو مقرر کی ہے،حکومت ایل پی جی دکانوں کیلئے ضابطہ اخلاق بنائے،دکانیں غیرقانونی ہیں تو انہیں قانون کے دائرے میں لایا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں