4.9شدت کا زلزلہ، آفٹرشاکس کا خطرہ ، الرٹ جاری

سنکیانگ(پی این آئی) چین اور کرغزستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4اعشاریہ 9ریکارڈ کی گئی اورزمین کے اندر زلزلے کی گہرائی 18کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز چین کے صوبے سنکیانگ کے قریب تھا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے وسط ایشائی ریاست کرغزستان کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ چین کے علاقوں میں گہرائی کم ہونے کے باعث زلزلے کی شدت زیادہ محسوس کی گئی اور لوگ کھلے مقامات پر نکل آئے۔زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ حکام نے آفٹر شاکس کے خطرے کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں