کراچی(پی این آئی) حب پاور کمپنی لمیٹڈ (حبکو) کی ذیلی کمپنی ’حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ‘ نے چینی کار ساز کمپنی ’بی وائی ڈی‘ (Build Your Dreams)کے اشتراک سے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر لی۔
حب پاور ہولڈنگز اور بی وائی ڈی کے باہمی اشتراک سے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کا منصوبہ حتمی شکل پا چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس معاہدے سے پاکستان میں ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کو نئی جہت ملے گی۔ دونوں کمپنیوں کے مابین طے پانے والے معاہدے میں پاکستان میں زمین کے حصول اور ضروری انفراسٹرکچر کی منظوری بھی دی گئی ہے جہاں پروڈکشن پلانٹ کی تنصیب ہو گی۔ واضح رہے کہ چینی کمپنی بی وائی ڈی اس سے قبل اپریل میں اپنے مقامی پارٹنر میگا گروپ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ بھی سٹریٹجک تعاون کا معاہدہ کر چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں