مون سون بارشوں سے متعلق پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

لاہور(پی این آئی)پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

 

 

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے میں رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے، یکم جولائی سے پنجاب میں مون سون شروع ہونے کا امکان ہے۔ جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے جبکہ دوسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر تک بارشیں متوقع ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جولائی کے چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں