اسٹیبلشمنٹ کی پالیسی میں عمران خان کیلئے کوئی لچک نہیں، سینئر صحافی کا دعویٰ

کراچی (پی این آئی) سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی موجودہ پالیسی میں عمران خان کیلئے کوئی لچک نہیں ہے۔

سہیل وڑائچ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس 9 مئی کے معاملے میں کوئی اختیار نہیں ہے۔محمود اچکزئی کا نواز شریف اور آصف زرداری سے اچھا تعلق ہے، محمود اچکزئی اسٹیبلشمنٹ مخالف اور جمہوریت حامی سیاست کرتے رہے ہیں، عمران خان واقعی محمود اچکزئی کو مذاکرات کا مینڈیٹ دے دیتے ہیں تو مثبت قدم ہے۔سہیل وڑائچ کا کہنا تھاکہ عمران خان کے فوج سے مذاکرات ہوتے ہیں تو وہ مذاکرات نہیں ڈیل ہوگی، ملک کبھی بھی ڈیل سے نہیں مذاکرات اور مصالحت سے ٹھیک ہوتے ہیں، سیاسی جماعتیں ڈیلوں سے نکل کر اب مذاکرات کی طرف جائیں یہی جمہوریت کا راستہ ہے۔ عمران خان کی طرف سے اپنے دور حکومت والا طرز عمل آئندہ اختیار نہ کرنے کی گارنٹی کے بغیر سیاسی جماعتوں کے مذاکرات ممکن نہیں ہوں گے، عمران خان اب بھی مشکل حالات میں ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی موجودہ پالیسی میں عمران خان کیلئے کوئی لچک نہیں ہے۔پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے بھی شرکت کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں