کتنے پاکستانی اپنا ملک چھوڑ کر بیرون ملک جاچکے؟ خوفناک اعدادوشمارسامنے آگئے

لاہور ( پی این آئی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مہنگی بجلی، گھنٹوں جاری لوڈشیڈنگ اور عوام دشمن بجٹ کے خلاف اتوار (کل) کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے قومی تحریک مزاحمت کا آغاز کردیا۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ظالمانہ بجٹ کسی صورت قبول نہیں۔ ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی بجٹ پر نوراکشتی جاری ہے، روٹھنے منانے کی ڈرامہ بازیوں کو عوام خوب سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا 7 7 سالوں سے ملک پر مسلط ظالم اشرافیہ نے عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی ضرورتوں سے محروم کیا، ان کی وجہ سے برین ڈرین ہورہا ہے، ناجائز ٹیکسز اور بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی کی وجہ سے پڑھے لکھے لوگوں کے ملک چھوڑنے کے رجحان میں 119 فیصد اضافہ ہوا ہے، حکمرانوں کی پالیسیوں کے نتیجہ میں پونے تین کروڑ کے قریب بچے سکولوں سے باہر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں