اپوزیشن رکن ثنااللہ مستی خیل معطل

اسلام آباد(پی این آئی) اپوزیشن رکن ثنااللہ مستی خیل کو معطل۔۔۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن رکن اسمبلی ثناء اللّٰہ مستی خیل کو معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ثناء اللّٰہ مستی خیل کو موجودہ بجٹ سیشن کیلئے معطل کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ثناء اللّٰہ مستی کی معطلی کی قرارداد پیش کی۔ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ اس واقعے کی کیسے مذمت کروں۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے رکن اسمبلی ثناء اللّٰہ مستی خیل کے قابل اعتراض بیان پر ہنگامہ ہوگیا تھا، ثناء اللّٰہ مستی خیل نے خواجہ آصف کو مخاطب کرکے نازیبا الفاظ ادا کیے۔حکومتی خواتین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ثناء اللّٰہ مستی خیل کو مکمل سیشن کے لیے معطل کیا جائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close