میڈیکل، ڈینٹل کالجوں میں غیر قانونی داخلوں کا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)میڈیکل، ڈینٹل کالجوں میں غیر قانونی داخلوں کا انکشاف… ملک بھر کے 15 میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی جانب سے طلبہ کو غیر قانونی طور پر داخلے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی وزارت کے حکام کے مطابق 1200 سے زائد طلبہ ان 15 میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں زیر تعلیم ہیں، پی ایم ڈی سی نے ان 15 میڈیکل کالجز کوپچھلے سال داخلے دینے سے روک دیا تھا۔حکام نے بتایا کہ پی ایم ڈی سی کے انتباہ کے باوجود میڈیکل کالجز نے طلبہ کو غیرقانونی داخلے دیے، 15 میڈیکل کالجز کو گزشتہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے غیرقانونی طورپر جزوی منظور کیا تھا جب کہ 15 میڈیکل کالجز فیس اور دیگر اخراجات کی مد میں طلبہ سے ایک ارب سے زائد وصول کرچکے ہیں۔

حکام کے مطابق ان کالجز میں کراچی، سانگھڑ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اورپشاور کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز شامل ہیں جب کہ 18 میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے حوالے سے ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close