اسلام آباد(پی این آئی)بجٹ کے بعد ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر0.94 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 23.78 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 20 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں روزمرہ استعمال کے 5 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اس کے برعکس 25 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 3.76 فیصد، ڈیزل 0.84 فیصد، باسمتی چاول0.08 فیصد، دال مسور0.08 فیصد اورچکن کی قیمت میں 0.05 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔اس کے برعکس 25 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 3.76 فیصد، ڈیزل 0.84 فیصد، باسمتی چاول0.08 فیصد، دال مسور0.08 فیصد اورچکن کی قیمت میں 0.05 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔
سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 1.58 فیصد کا اضافہ ہوا، 17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لے کر 29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اوراس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 1.44 فیصد، 1.20 فیصد، 1.11 فیصد اور0.69 فیصدکااضافہ ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں