ہنڈا پرائیڈر کی قیمتیں اضافے کے بعد کتنی ہوگئیں؟ موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر

کراچی(پی این آئی) ہنڈا پرائیڈر پاکستان کی مقبول موٹرسائیکلز میں شمار ہوتی ہے۔

ایک 100سی سی انجن کی حامل موٹرسائیکل ہے جو 45سے 55کلومیٹر فی لیٹر کی بہترین مائیلج دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ بائیک لوگوں میں کافی پسند کی جاتی ہے۔یہ موٹرسائیکل سیاہ، نیلے اور سرخ تین رنگوں میں آتی ہے۔ اس کے فیول ٹینک میں 9.7لیٹر پٹرول کی گنجائش ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہنڈا کمپنی کی طرف سے گزشتہ سال کے دوران ایک سے زائد بار اپنی موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں ہنڈا پرائیڈر کی قیمت بھی بڑھی۔ اب سال 2024ءمیں اس موٹرسائیکل کی قیمت 2لاکھ 8ہزار 900روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close