اگر اقتدار گیا تو ہم اکیلے ہی نہیں پیپلز پارٹی بھی اڈیالہ جیل جائے گی، ن لیگی رہنما برس پڑے

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) لیگ کے مرکزی رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے پیپلزپارٹی کی اقتدار چھوڑنے کی دھمکی پر سخت تنبیہ کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنی بلیک میلنگ بند کرے، اگر اقتدار گیا تو ہم اکیلے ہی نہیں پیپلز پارٹی بھی اڈیالہ جیل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مرچ مصالحے والے بیانات دے کر مستقبل کی سیاست بچانا چاہ رہی ہے۔محسن شاہ نواز رانجھا کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ساس بہو کے رشتے کے مطابق چل رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close