ایک اور شکنجہ تیار، عمران خان کیلئے بُری خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان ملسم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا، چاہے جتنی مرضی ان کی سہولت کاری ہوجائے لیکن وہ کسی صورت بھی باہر نہیں آئیں گے، ابھی توشہ خانہ 2 عمران خان کےلیے بڑا سرپرائز ہوگا۔

اے آر وائی نیوز سے منسلک صحافی نعیم اشرف بٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رؤف حسن سمیت پی ٹی آئی کےکچھ دیگر لوگ مسلم لیگ ن نے پلانٹ کر رکھے ہیں، دیکھ لیں عمران خان کے ٹویٹ پر رؤف حسن نے وہی کہا جو ہم کہہ رہےہیں، ہوسکتا ہے رؤف حسن میرے کان میں پہلے ہی بتا گیا ہو، ہمارےکام آ رہے ہیں ہمیں داد دیں، ان کوپتا ہی نہیں چلتا اور رؤف حسن ہمارا کام کردیتا ہے جیسے اس نے بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر ہینڈل کا بتایا، یہ لوگ عمران خان سے جیل میں ملنے بھی جاتے ہیں اور ہمارے کام بھی آتے ہیں، اس کا تو آپ کو پتا لگ گیا لیکن باقیوں کے نام نہیں بتائیں گے، ہم پیسے نہیں دیتے لیکن ان کو کچھ اور امیدہے۔

حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کے کچھ تو اصول ہونےچاہئیں، جس طرح عمران خان نے ان کی نقلیں اتاریں اور جو کچھ ان کے بارے میں کہا، یہ لوگ کم از کم اس سے پہلے معافی تو منگوا لیتے، دونوں اس کی جھولی میں جاکربیٹھ گئے، مولانا فضل الرحمان کو یہودی ایجنٹ والی بات پر کھڑا رہنا چاہیئےتھا، یہ نہیں کہہ سکتے کہ سیاسی بات تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close