رؤف حسن سمیت کچھ بندے ہم نے پی ٹی آئی میں پلانٹ کر رکھے ہیں، ن لیگی رہنما کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد ( پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ہتک عزت بل پر پیپلزپارٹی ہم سے ملی ہوئی تھی، بجٹ بھی ان کی مرضی سے بنا۔

انہوں نے کہا کہ ہتک عزت بل پر پیپلزپارٹی ہم سے ملی ہوئی تھی اسی لیے گورنر پنجاب طے کرکے ملک سے باہر گئے، ایسے ہی بجٹ بھی ان کی مرضی سےبنا ہے لیکن پیپلزپارٹی کو جب موقع ملا وہ ضائع نہیں کرے گی، ایسے کشتی پار نہیں چڑھ سکتی کیوں کہ یہ ماسی ویہڑہ نہیں کہ آپ عہدے بھی لیں اور اسٹیک ہولڈر بھی نہیں حالاں کہ اتحاد پیپلزپارٹی کی مجبوری ہے مسلم لیگ ن کی نہیں۔

حنیف عباسی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ رؤف حسن سمیت پی ٹی آئی کےکچھ دیگر لوگ مسلم لیگ ن نے پلانٹ کر رکھے ہیں، دیکھ لیں عمران خان کے ٹویٹ پر رؤف حسن نے وہی کہا جو ہم کہہ رہےہیں، ہوسکتا ہے رؤف حسن میرے کان میں پہلے ہی بتا گیا ہو، ہمارےکام آ رہے ہیں ہمیں داد دیں، ان کوپتا ہی نہیں چلتا اور رؤف حسن ہمارا کام کردیتا ہے جیسے اس نے بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر ہینڈل کا بتایا، یہ لوگ عمران خان سے جیل میں ملنے بھی جاتے ہیں اور ہمارے کام بھی آتے ہیں، اس کا تو آپ کو پتا لگ گیا لیکن باقیوں کے نام نہیں بتائیں گے، ہم پیسے نہیں دیتے لیکن ان کو کچھ اور امیدہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close