چینی بر آمد کرنے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ای سی سی کے مطابق قیمت بڑھنے کی صورت میں چینی کی برآمد روک دی جائے گی۔علاوہ ازیں اجلاس میں آؤٹ اسٹینڈنگ کسٹمز ڈیوٹیزکی ضروریات کیلئے 127 ملین رقم کی منظوری بھی دی گئی۔ایوان صدر کے ملازمین کے اخراجات کیلئے 29 ملین روپے، وزارت صحت کیلئے 5 ارب 40 کروڑ، کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 4ارب 92 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی۔ای سی سی اجلاس میں پاسکو کے بقایاجات کیلئے 6ارب 59 کروڑ 60لاکھ روپے اور ہاؤسنگ اینڈورکس کے بقایا جات کیلئے 370 ملین روپے گرانٹ کی منظور کی گئی۔ویمن انکلوسو فنانس پراجیکٹ کیلئے 14ارب 25 کروڑ روپے، فنانس ڈویژن کے آڈٹ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کیلئے 97 ملین روپے اور گرین ٹورزم پاکستان پراجیکٹ کیلئے 5ارب روپے کی منظوری دی گئی۔وزارت دفاع کے رواں مالی سال کا شارٹ فال پوراکرنے کیلئے 24ارب بھی منظور کئے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں