بجٹ کس کے کہنے پر بنایا؟ وزیر خزانہ اورنگزیب کا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعتراف کرلیا ہے کہ وفاقی بجٹ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی تجاویز کے مطابق بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 ہزار 970 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیں گے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرکے سب کو فائلر بنائیں گے جبکہ پیٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کو فکسڈ ٹیکس رجیم میں لانے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں تھا۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رواں ماہ ایکسپورٹرز کو بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے خوشخبری دیں گے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کیلئے 85 کھرب خسارے پر مشتمل 188 کھرب 87 ارب سے زائد کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے اسٹینڈ بائی معاہدہ کرنے پر اس کی تعریف کرنا ہوگی، اسٹیڈ بائی معاہدے سے معاشی استحکام کی راہ ہموار ہوئی، اسٹینڈ بائی معاہدے سے غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوا، مہنگائی مئی میں کم ہوکر 12فیصد تک آگئی اور اشیائے خورد و نوش عوام کی پہنچ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں مزید کمی کا امکان ہے، ہماری مالیاتی استحکام کی کوششیں ثمر آور ہورہی ہیں، سرمایہ کار متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کررہے ہیں۔وزیرخزانہ نے بتایاکہ وفاقی حکومت کا ٹیکس ریونیو کا ٹارگٹ 12ہزار 970روپے مقرر کیا ہے، نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 4 ہزار 845 ارب روپے، براہ راست ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5 ہزار 512 ارب روپے اور انکم ٹیکس کی مد میں 5 ہزار 454 ارب 6 کروڑ روپے کا ہدف مقرر ہے جبکہ گراس ریونیو کا ہدف 17ہزار 815 ارب روپے مقرر کیا گیا ، اس کے علاوہ سکوک بانڈ، پی آئی بی اور ٹی بلز سے 5 ہزار 142 ارب روپے کا ہدف مقرر کیاہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close