اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے خالی سرکاری اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2025ـ2024 کیلئے 18 ہزار 900 ارب روپے کے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کردیا ہے۔حکومت کی جانب سے خالی سرکاری اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔وزیر خزانہ کا بجٹ تقریر میں کہنا تھا کہ جیسے کہ پہلے ذکر کیا جا چکاہے کہ حکومتی اخراجات میں کمی مالیاتی خسارے کو کم کرنے کی حکمت عملی کا دوسرا اہم ستون ہے ، ہم غیر ضروری اخراجات کم کر رہے ہیں۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت پنشن کے نظام میں اصلاحات لارہی ہے ، وفاقی حکومت کی تما م خالی اسامیوں کو ختم کرنے کی تجویز ہے ، جس سے 45 ارب روپے کی بچت ہونے کاامکان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے حجم اور وسائل کے ضیاع کو کم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ڈھانچے کا جائزہ لے گی اور اڑھائی میں اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں