بجٹ میں موبائل فونز کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ، یکساں ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں موبائل فونز پر یکساں ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز دی ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق یکساں ٹیکس اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ سب کو یکساں مواقع میسر ہوں اور مارکیٹ فورسز مؤثر طریقے سے کام کر سکیں۔ بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت نے موبائل فونز کی مختلف اقسام پر سیلز ٹیکس کی یکساں شرح عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔حکومت نے موبائل فونز کو 18 فیصد کی یکساں شرح پر ٹیکس کرنے کی تجویز دی ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق اگلے سال موبائل فون پر ڈیوٹی کی مد میں 24 ارب 81کروڑ روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close