صحافی عمران ریاض خان پھر گرفتار

لاہور(پی این آئی)ٹی وی میزبان اور یوٹیوبر عمران ریاض خان کو پنجاب پولیس نے لاہور ایئر پورٹ سے ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا۔

نو مئی کے واقعات کے بعد پہلے گرفتار اور پھر حکام کے مطابق جیل کے باہر سے لاپتہ ہونے والے ٹی وی میزبان اور یوٹیوبر عمران ریاض خان سعودی عرب کیلئے روانہ ہو رہے تھے لاہور ایئر پورٹ پر پنجاب پولیس نے گرفتار کیا، عمران ریاض خان کو کس مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ، تاحال اہلخانہ سمیت ساتھیوں کو بھی اسکے متعلق نہیں بتایا گیا ۔صحافی عمران ریاض کے وکیل میاں اظہر صدیق نے گرفتاری کی صدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حالت احرام میں سعودی عرب جا رہے تھے ان کے ہمراہ دیگر ساتھیوں سمیت ان کے ذاتی وکیل میاں علی اشفاق بھی موجود تھے۔ اینکر پرسن کے وکیل میاں اظہر صدیق نے بتایا کہ عمران ریاض کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا، پولیس نے بغیر ورانٹ گرفتاری کے گاڑی سے اتار کر لے گئی اور کسی نئے مقدمے کا ذکر بھی نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close