ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری

کراچی(پی این آئی)این اے 231 میں دھاندلی کے الزام پر ریجنل الیکشن کمشنر کراچی نے 4 پولنگ سٹیشنز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کر دیا۔

ریجنل الیکشن کمشنر کے مطابق 14 جون کو صبح گیارہ بجے ڈپٹی کمشنر ملیر کے دفتر میں ری کائونٹنگ ہو گی، تمام امیدواروں کو ذاتی طور پر یا اپنے نمائندوں کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔تحریک انصاف کے امیدوار خالد محمود ایڈووکیٹ نے دھاندلی کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی تھی، انتخابی عذرداری میں مقف اختیار کیا گیا کہ حکیم بلوچ کو پولنگ سٹیشن نمبر65، 71، 98 اور 175 میں دھاندلی سے جتوایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close