کویت جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

کویت سٹی(پی این آئی) کویت نے غیرملکی ورکرز کے لیے ورک پرمٹ کا حصول آسان بنا دیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق کویت کی ’پبلک اتھارٹی فار مین پاور‘ (پی اے ایم)کی طرف سے غیرملکی ورکرز کی بھرتی بارے قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں، جن میں کمپنیوں کو بغیر کسی پابندی کے غیرملکی ورکرز کو ملازمت پر رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ان ترامیم کے بعد کویت بھر کی کمپنیاں اور کاروبار اپنی آپریشنل ضروریات کے لحاظ سے غیرملکی ورکرز کو بھرتی کر سکتی ہیں۔ اس کے لیے کمپنیوں یا کاروباروں پر اب کوئی قدغن نہیں ہو گی۔ ترامیم شدہ قوانین میں غیرملکی ورکر کے لیے ورک پرمٹ کی فیس 150کویتی دینار (تقریباً 1لاکھ 38ہزار روپے) مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ قبل ازیں کویتی حکومت نے کمپنیوں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کر رکھا تھا اور ہر کیٹیگری میں شامل کمپنیاں مخصوص تعداد میں غیرملکی ورکرز کو ملازمت پر رکھ سکتی تھیں۔ اس کے علاوہ بھی غیرملکی ورکرز کو بھرتی کرنے کے لیے کئی شرائط پر عملدرآمد کرنا لازمی تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close