نیٹ میٹرنگ پر ٹیکس، وفاقی وزیر توانائی کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرک پر ٹیکس لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ لوگ ہمارے گرڈ سے ہٹ رہے ہیں، ہماری ڈیمانڈ پر 8 فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ناقص کارکردگی کی وجہ سے لوگ سولر پر جارہے ہیں، ایک لاکھ 15 ہزار صارفین سولر لگا چکے ہیں۔ اویس لغاری نے کہا کہ اوور بلنگ کی روک تھام کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے، اوور بلنگ روکنے پر لیسکو کو تین ارب سے زائد کا خسارہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کرنے والا بھی جیل جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close