سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر،نئی پنشن اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ

کوئٹہ (پی این آئی) نئی پنشن اسکیم کا اطلاق کن ملازمین پر ہوگا؟ سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر آگئی.

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے صوبائی محکمہ خزانہ حکام نے کہا کہ یہ اسکیم صوبے میں بھرتی ہونے والے نئے ملازمین کے لیے ہوگی۔اسکیم کے تحت ملازمین کی پنشن کی رقم ہر ماہ اُن کی تنخواہ سے کاٹی جائے گی اور اس رقم کے برابر رقم صوبائی حکومت بھی دے گی۔ہرماہ جمع ہونے والی رقم ریٹائرمنٹ پر ملازم کو دے دی جائے گی، اسکیم کا اطلاق پہلے سے بھرتی موجودہ ملازمین پر نہیں ہوگا۔محکمہ خزانہ حکام کے مطابق ملازمین کے لیے اسکیم کا اعلان آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close