محکمہ موسمیات نے آج کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟

اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ( اتوار کو) اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہے گا۔

تاہم چترال، دیر، کوہستان، مانسہرہ اور سوات میں تیز ہوائیں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ ادھر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم کی کچھ اسی طرح صورتحال متوقع ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہفتے کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دادو، مٹھی، تربت 42، سبی، موہنجوداڑو، چھور، کوٹ ادو، ٹنڈو جام اورروہڑی میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں