سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت نے عید قربان پر سرکاری ملازمین کو جون کی تنخوا ہ پیشگی دینے کافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل پیشگی تنخواہ دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ،وزیراعلی پنجاب کے احکامات پر عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ،پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 13 جون سے قبل جون کی پیشگی تنخواہ ادا کر دی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق آئندہ شروع ہونے والے ہفتے میں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل شروع ہو جائے گا ،وزیراعلی کا پیشگی تنخواہ دینے کا فیصلہ سرکاری ملازمین کو عید کے اخراجات پر آسانی فراہم کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close